(ما نیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے ولی عہد سے ابوظبی میں ملاقات کی ہے، یہ یہودی ریاست کسی رہنما کا خلیجی ملک کا پہلا دورہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کا اسرائیل کوایران پرحملے کے لیے طیارے دینے سے انکار
میڈیارپورٹس کے مطابق ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے اپنے ذاتی محل میں اسرائیلی وزیراعظم کا استقبال کیا اور بات چیت کے لیے اندر جانے سے قبل خیر مقدمی جملوں کا تبادلہ کیا۔یہ دورہ ابراہم معاہدے کے نام سے مشہور امریکی ثالثی میں ہونے والی سلسلہ وار بات چیت کے تحت متحدہ عرب امارات کی جانب سے کئی دہائیوں پر محیط عرب اتفاق رائے اور سفارتی تعلقات کو توڑنے کے 15 ماہ بعد ہوا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم یو اے ای پہنچے اور امکان ہے کہ وہ تجارتی روابط پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے، ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ مشرق وسطی کے لیے نئی حقیقت کا عکاس ہے۔یو اے ای کے سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری رائے میں یہ نئی حقیقت ہے جس کا یہ خطہ مشاہدہ کررہا ہے اور ہم اپنے بچوں کا بہتر مستقبل یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے افغانستان کے منجمد اثاثے جلد بحال نہ کرنے کا عندیہ دے دیا