پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیٹز کو شکست دے کر سیریز جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز جیت لی۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 173رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے میچ میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو 14 کےسکور پر کپتان بابراعظم صرف 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔فخرزمان بھی مسلسل دوسرے میچ میں ناکام ہوئے اور 5 گیندوں پر 10 رنز بنا کر عقیل حسین کا نشانہ بنے۔محمد رضوان نے ٹیم کاسکور 86 رنز تک پہنچایا تھا کہ سمتھ نے ان کی 38 رنز کی اننگز کا اختتام کردیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے، محمد رضوان 38 اور افتخار احمد 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے برینڈن کنگ 61 رنز اور شیفرڈ نے35 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی نے 3وکٹ لئے۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک تبدیلی کی .گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے باآسانی شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:’ارے واہ تم کمال لگ رہی ہو‘۔۔سلمان خان کی کس اداکارہ کیلئے اتنی تعریف۔۔؟
دیگر کیٹیگریز:کھیل