فٹبال ورلڈ کپ: میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
ارجنٹائن نےسیمی فائنل میں کروشیا کو تین صفر سے شکست دے دی، ارجنٹائن کے دو گول جولین الواریز نے کیے جبکہ ایک گول لیونل میسی نے اسکور کیا۔
کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں گول کرکے میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
لیونل میسی ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
یہ بھی پڑھیے: ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
میسی کے ورلڈ کپ مقابلوں میں گولز کی تعداد 11 ہوگئی ہے، اس سے قبل یہ اعزاز گیبریل بیٹسٹوٹا کے پاس تھا، انہوں نے ارجنٹائن کی جانب سے ورلڈ کپ مقابلوں میں 10 گول کیے تھے۔
RECORD. BREAKER. ????
— BBC 5 Live Sport (@5liveSport) December 13, 2022
It's 11 #FIFAWorldCup goals for Lionel Messi, a record for an Argentinian player ????
Hear the moment he put his team a goal up from the spot against Croatia ⚽️#BBCWorldCup #BBCFootball
اس کے علاوہ میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ برابر کر دیا، میسی فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے لیے 25 بار کھیلے، اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے لوتھر میتھاؤس کے پاس تھا۔
لیونل میسی پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ میں کھیل رہے ہیں، ان کے پاس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہوگا۔