وارداتوں کا سلسلہ جاری، اہلیان لاہور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہوتی جارہی ہے اور شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔
لاہور میں لوئر مال کے علاقے منظور پارک میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ناصر نامی شہری کو لوٹ لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: دہشتگردوں کی فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔
اس دوران گلی کے چوکیدار نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی جس سے اشتیاق نامی چوکیدار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔