(ویب ڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ رواں برس سعودی معیشت میں زبردست اضافہ ہوا ہے، حکومت کے میگا منصوبے ڈیزائن سے نکل کر اب نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران سعودی معیشت کی شرح نمو 10.2 فیصد رہی ہے۔ تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر مالیاتی پالیسی کی بدولت بہتر شرح نمو ممکن ہو سکی ہے۔
تیل کے نرخوں میں اصافے اور تیل سے ہٹ کر دیگر ذرائع آمدن میں تیزی سے پیدا ہونے والی وسعت کا بہتر شرح نمو میں نمایاں کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سگریٹ کی فروخت غیرقانونی قرار
موڈیز کے مطابق 2022ء اور 2021ء کے دوران تیل کے علاوہ ذرائع آمدن میں زبردست شرح نمو ہوئی ہے اور سالانہ 5 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکمت عملی کا اثر مالیاتی پالیسی اور معیشت کی کامیابی کی صورت میں ابھر کر سامنے آرہا ہے۔