کانگو میں بارش اور سیلاب، اموات کی تعداد 120 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بارش اورسیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق کنشاسا میں مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 120 ہو گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کنشاسا اور مرکزی بندرگاہ کو جوڑنے والا ہائی وے بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا ہے جسے 3 دن کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: رواں برس سعودی معیشت میں حیرت انگیز اضافہ
غیر ملکی خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ کنشاسا میں کئی علاقے زیرِ آب آ گئے، سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ بدترین تباہ کاری پر کانگو کی حکومت نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔