(24 نیوز) وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بہت قربانیاں دی ہیں، بھارت پاکستان میں دہشتگرد ی کے واقعات میں ملوث، ثبوت موجود ہیں۔
وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان بھارت کی دہشتگردی کو ثبوت کیساتھ پیش کر رہا ہے، لاہور جوہر ٹاؤن میں دہشتگردی، بھارت کیخلاف ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں، پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ڈوزیئر بھی پیش کیا۔
حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے سرگرم ہے، ہم ثبوت پیش کر رہے ہیں، امید ہے اقوام متحدہ نوٹس لے گا۔