(ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہوا۔
قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 800 روپے جب کہ دس گرام قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 46 ہزار 519 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1808 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 70 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔
سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ سونے کی فی اونس قیمت 1808 ڈالر کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہوا، اور سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔