لاہور میں سموگ کا راج برقرار، فضا آلودہ، شہری مختلف بیماریوں کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شہر لاہور سے سموگ اور آلودگی کے بادل چھٹ نہ سکے،لاہور سموگ کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر جبکہ مجموعی پور پر شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 147 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
سموگ اور فضائی آلودگی نے باغوں کے شہر کا حسن ماند پڑ گیا، ڈی ایچ اے فیز آٹھ 184 ، وینس ہاؤسنگ سوسائٹی 165، لاہور امیریکن سکول 170، جوہر ٹاؤن 194, یو ایس قونصلیٹ 172 اور کوٹ لکھپت میں 171 ریکارڈ کیا جا رہا ہے، سموگ اور آلودہ فضا سے شہری مختلف اقسام کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔
شہری نزلہ، کھانسی، زکام اور آنکھوں کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ کینسر جیسے موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے، سموگ اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کے متعلق کی سماعت،عدالت نے10بجے رات سے تمام مارکیٹیں ،دکانیں بند کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے اتوار کے دوپہر3 سے رات10 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی،
عدالت کا ریسٹوارنٹ چار دن پیر سے جمعرات رات10 بند کرنے کا حکم جبکہ عدالت نے ریسٹورنٹس جمعہ سے اتوار تک رات 11 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا۔