سارہ انعام قتل کیس، سماعت 20 دسمبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سارہ انعام قتل کیس کا باقاعدہ ٹرائل سیشن جج عطاءربانی کی عدالت میں شروع ہو گیا۔
مرکزی ملزم شاہنواز امیر اور ملزمہ ثمینہ شاہ ،سارہ انعام قتل کیس کا تفتیشی افسر، گواہ ،شاہنواز امیر کی جانب سے وکیل بشارت اللہ اور ثمینہ شاہ کی جانب سے وکیل نثار اصغر ،مدعی وکیل انعام الرحیم اپنے وکیل راؤ عبدالرحیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
فریقین نے باہمی رضامندی سے عدالت سے وقت کی کمی کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،عدالت نے فریقین کے وکلاء کی درخواست منظور کر لی، سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں مرکزی ملزم کے والد ایاز امیر کی موبائل فون کی سپرداری کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،ایاز امیر کے وکیل نثار اصغر سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایاز امیر کا موبائل تفتیش کیلئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیاتھا،فرانزک رپورٹ سے معلوم ہوتا ہےکہ فون کیس میں استعمال نہیں کیا گیا، موبائل فون کو کیس پراپرٹی کے طور پر برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں،موبائل واپس کرنے پر کوئی اعتراض نہیں،عدالت نے پولیس کا جواب منظور کرتےہوئے موبائل فون ایاز امیر کو واپس کرنے کا حکم دےدیا۔