17 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دوں گا، عمران خان

Dec 14, 2022 | 19:14:PM

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اب کوئی مشاورت نہیں بلکہ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان ہو گا۔ 17 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دوں گا۔

نوجوانوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہت خراب ہیں اور 7 ماہ میں صورتحال بدترین ہوگئی ہے، جس کی بڑی وجہ چوروں کو این آر او دینا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ان چوروں کو این آر او ٹو دے کر پاک کیا جا رہا ہے اور این آر ٹو انہیں جنرل باجوہ نے دیا ہے، سلیمان شہباز واپس آتا ہے اسے ہار پہنائے جاتے ہیں، شرمناک طریقے سے بڑے ڈاکوو¿ں کے کیسز معاف کرائے جا رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تجربے سے کہتا ہوں بنانا ری پبلک میں بھی ایسے اقدامات نہیں دیکھے جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ ملک خوشحال نہیں ہوتا، ملک مسلسل نیچے جارہا ہے، میں تمام اداروں سے کہتا ہوں کہ ملکی مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں، اس کے علاوہ کوئی ملک کو مسائل سے نکالنے کا کوئی حل نہیں ہے۔
اس سے قبل عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں دونوں اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ علاوہ ازیں عمران خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ پارٹی کے تمام ذمہ داران سے رائے لے چکا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: 300 سے زائد وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں

مزیدخبریں