قومی اسمبلی میں آئین کے تحت خواتین کی نمائندگی ہونی چاہیے: سینیٹر فوازیہ ارشد

Dec 14, 2022 | 20:45:PM

(طیب سیف)اسلام آباد میں خواتین کی قومی اسمبلی میں مخصوص نشست ہو گی،قومی اسمبلی میں اسلام آباد سے خواتین کی نمائندگی نہ ہونے پر سینیٹر فوازیہ ارشد کا پوائنٹ زیر بحث  بن گیا۔

سینیٹر فوازیہ ارشد کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں آئین کے تحت اسلام آباد سے خواتین کی نمائندگی ہونی چاہیے،تمام صوبوں میں خواتین کو قومی اسمبلی میں نمائندگی دی گئی ہے ،آئین کے اندر ترمیم کی جائے اور خواتین کی نمائندگی کو واضح کیا جائے ،

اسلام آباد میں ایم این ایز کی نشستیں کم ہیں اس لئے خواتین کی مخصوص سیٹ نہیں دی گئی ۔

 فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ خواتین اسمبلی میں زیادہ آتی ہیں ان کی نشستوں میں اضافہ ہونا چاہیے  جبکہ  کامران مرتضیٰ نے کہا کہ باقی تمام صوبوں میں چار سے زائد ایم این ایز پر ایک مخصوص نشست دی گئی ہے ،ایوان نے کثرت رائے سے بل منظور کر لیا

مزیدخبریں