(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ، اوگرا نے آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، برینٹ آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل تک رہی، حکومت نے عالمی مارکیٹ سے 76 ڈالر فی بیرل میں تیل خریدا،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔
عالمی مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کی کا سکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 15 روپے اور مٹی کے تیل میں 13 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے،جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں، پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے،پیٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لیٹر وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے، ملک میں پیٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے۔
حکام کے مطابق اوگرا کل تیل کی خریداری کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔