عمران خان کا رونا، پیٹنا اور چیخنا این آر او لینے کےلئے ہے، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کا رونا، پیٹنا اور چیخنا این آر او لینے کےلئے ہے،دونوں پارٹیوں نے جو کیا، عوام کو پتہ ہے، آپ نے جو گل کھلائے ہیں، وہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ کسی نے کوئی چوری کی تھی تو چار سال میں الزام ثابت کرنے تھے ناں، حقیقی آزادی اب صرف زہریلے اور سازشی فتنے سے آزادی ہے،ان کا کہناتھا کہ عمران صاحب الزام ثابت کیوں نہیں کئے؟ ثبوت کیوں نہیں دئیے؟چار سال جو آپ نے کیا ہے وہ زرا عوام کو بتا دیں۔
ان کاکہناتھا کہ عمران صاحب اتنی عجلت اور پریشانی کیوں ؟عمران خان اب چور چور کی گردان کرتے ہوئے ذہنی مریض لگتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی اب حقیقی آزادی کی گردان کرتے ہوئے دماغی مریض لگتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان صاحب کل کروں گا آج کروں گا ، کل تاریخ دوں گا آج تاریخ دوں گا پکی جھوٹی عادتیں نہیں جاتیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے، رمیز راجہ کااظہار افسوس