شاہ رخ کی ’پٹھان‘ ,انتہاپسندوں کا بائیکاٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دپیکا اور شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹارز دپیکا اور شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ بے حد تنازعات کا شکار ہوگئی ہے، وزیر داخلہ مدھیا پردیشن نے بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم پٹھان میں دیپیکا کے لباس کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے فلم کی نمائش سے مشروط کردیا ہے۔دوسری جانب فلم کے گیت پر تنازع شروع ہوگیا اور انتہا پسند ہندوؤں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
یاد رہے دو روز قبل شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ جاری کیا گیا اور گانے میں دپیکا پڈوکون کنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہیں ۔فلم کے گیت کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اس گانے کو اب تک 3 کروڑ 65 لاکھ سے زائد بار یوٹیوب پر دیکھا گیا ہے۔