پاکستانی ماڈل ایمل خان کی بولڈ تصاویر، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی ماڈل ایمل خان بھی بھارتی اداکار رنبیر سنگھ کے نقش قدم پر چل پڑے، انتہائی نازیبا فوٹو شوٹ کروا ڈالا جوسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔
پاکستان کے ایوارڈ یافتہ ماڈل ایمل خان کی ایک انتہائی نازیبا تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، یہ تصاویر فیشن فوٹو گرافر اشنا خان کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں، جس میں ایمل خان برہنہ (بغیر کپڑوں کے)ایک کرسی پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ایمل خان کی یہ تصویر کس مقصد کے تحت لی گئی ہے یہ تو واضح نہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔فوٹو گرافر اشنا خان نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایمل خان کی مزید تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 300 سے زائد وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں