(24 نیوز)قمبر کے علاقہ نصیرآباد گرلز ہائی اسکول کے گیٹ پر اوباش نوجوان کی سرعام شراب نوشی کرتے اور شراب کی بوتل لہراتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق اوباش نوجوان کی گرلز ہائی سکول کے سامنے شراب نوشی کرتے ہوئے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی قمبر آصف رضا بلوچ نے نوٹس لے لیا اور سرکاری مدعیت میں نوجوان کے اوپر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عرب میڈیا نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تباہی کا احوال ویڈیو کی صورت میں جاری کردیا
نصیر آباد پولیس نے بروقت کارروائی کارروائی کرتے ہوئے نشے میں دھت لڑکیوں کے سامنے غلط حرکات کرنے اور سرعام شراب پینے والے نوجوان کامران علی اوڈھانو کو گرفتار کر کے اس کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی ایس پی نور محمد سرہانی اور ایس ایچ او نصیر آباد عمران علی بھٹی نے اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے سامنے نوجوان نے گری ہوئی حرکت کی ہے اور سرعام شراب پینے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے،جس کے بعد ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ آصف رضا بلوچ نے نوٹس لیا جس کے بعد نصیر آباد پولیس حرکت میں آئی اور نوجوان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے شراب کی 2 بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
اس موقع پر ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ واضح رہے ایسی حرکت برداشت سے باہر ہے اور ہم کسی کو ایسی حرکت نہیں کرنے دیں گے۔