(کومل اسلم، صباء پرویز) شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔
شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 200ریکارڈ کی گئی۔ فیز 8ڈی ایچ اے 371،جوہر ٹاؤن میں شرح 270ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے لگا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ 22ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں ٹھنڈی ہواوں کا راج، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 26 سے 27ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: تیل قیمتوں میں حیرت انگیز گراوٹ،پٹرول،ڈیزل کتنا سستا؟بڑی خبر سامنے آگئی
ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ شمال مشرق سے ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ شہر میں ہوا کا معیار انتہائی خراب ہانے لگا۔ ائیر کوالٹی انڈکس ہوا میں آلودہ زراعت کی تعداد 97 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔