ڈالر کا ریٹ مزید کم،روپے کی قدر بحال ہونے لگی

Dec 14, 2023 | 10:53:AM

(ویب ڈیسک)ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی،آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 40 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستاہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 15 دسمبر سے پٹرول کتنا سستا ہوگا؟آخرکار اچھی خبر آ  گئی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچیبج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا،کاروبا ر کے دوران 100 انڈیکس میں 68 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 0.11 فیصد کمی سے 65 ہزار 211 کی سطح پر آگیا

مزیدخبریں