(24نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند سے حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد موٹر وے کو 11 گھنٹے 30 منٹ بعد عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ موٹر وے کو گذشتہ رات 10 بجکر 50 منٹ پر حد نگاہ میں کمی کے باعث بند کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کشمیر کی داخلی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ،بھارتی سپریم کورٹ کا متعصبانہ فیصلہ
یاد رہے کہ دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک، سیالکوٹ موٹر وے کو لاہور سے سمبڑیال تک بند کی گئی تھی جبکہ دوسری جانب موٹروے ایم 4 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پنڈی بھٹیاں تک اور موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی تھی۔