پرتھ ٹیسٹ،پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کے 346 پر 5 کھلاڑی آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پرتھ میں پاک آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیانے پانچ وکٹوں کےنقصان پر 346 رنز بنالئے۔ڈیوڈوارنر کی شاندارسنچری 164 رنز پرآؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین پرتھ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کیگروز نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز مکمل کئے۔
قومی فیلڈرز نے دو آسان کیچ ڈراپ کیے، ایک سٹمپ بھی چھوڑا، کیرئر کی آخری سیریز کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر 164 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، وارنر اور عثمان خواجہ نے 126 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا ، عثمان خواجہ 41، مارنس لبوشین 16، سٹیو سمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستانی ناقص فیلڈنگ کی بدولت ڈیوڈ وارنر 164 تک پہنچنے، 2کیچ، ایک رن آؤٹ اور ایک ہی سٹمپ آؤٹ کا موقعہ گنوایا۔
یہ بھی پڑھیں: علی ترین نے 3 برس بعد غلطی پر رضوان سے معافی مانگ لی
ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد نے 2 جبکہ عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کے ہاتھ بھی ایک ایک وکٹ لگی۔
مچل مارش 15 اور الیکس کیری 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ،، آسٹریلوی ٹیم 346 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے دوسرے دن کا کھیل شروع کرے گی۔
ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں ہماری ٹیم میں دو کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔
اس سے قبل عامر جمال اور خرم شہزاد کو ٹیسٹ کیپ دی گئی، شاہین آفریدی اور حسن علی نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی۔