وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کا دورہ بہاولپور منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور کی والدہ کے انتقال کے باعث دورہ منسوخ کردیا۔
سید محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کی۔
وزیر اعلی پنجاب کا بہاولپور دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے آج بہاولپور کا دورہ کرنا تھا جس میں اُن کی جانب سے بےزمین چولستانیوں میں زمین الاٹ کے کاغذات تقسیم کیے جانے تھے۔