لیسکو نے بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے صارفین کو بڑا ریلیف دیدیا

Dec 14, 2023 | 13:23:PM
لیسکو نے بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے صارفین کو بڑا ریلیف دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپرا) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے بجلی بلوں کی ادائیگی کے لئے صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے   بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی کی کڑی شرائط میں ترمیم کر دی ،اب  صارفین کو بجلی کے بلوں میں بقایاجات کی 2سے 3اقساط کرنے کی اجازت دیدی گئی،کرنٹ بل پر اقساط کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق  لیسکو کی گھریلو صارفین سے ریکوری متاثر ہونے پر  یہ فیصلہ کیا گیا،اقساط نہ ہونے سے صارفین کے بلوں کی ادائیگی بھی نہیں ہو رہی تھی،بجلی منقطع کرنے سے کمپنی کی ڈیڈ ڈیفالٹرز کی تعداد میں اضافہ ہو  رہا تھا،ڈیڈ ڈیفالٹرزکی تعداد کم کرنے ،ریکوری شرح بڑھانے کیلئے فیصلہ کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا نے آٹو پائلٹ سسٹم کی خرابیوں پر 20 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں

ذرائع کے مطابق  آن لائن کی بجائے مینوئل بلوں کے اجراء کا بھی آغاز کر دیا گیا،مختلف دفاتر میں بینکس کومینوئل بلز وصول کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔