تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ کو 9 مئی مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے عمر تنویر بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت سے حراست میں لیتے ہوئے سانحہ 9 کے حوالے سے تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈالی۔
تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ اپنے وکلا ساتھ عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست دائر کرتے ہی خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔
راولپنڈی سے نوجوان MPA عمر تنویر بٹ نے بھی کورٹ میں سرنڈر کر دیا۔۔۔
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) December 14, 2023
جس سیاست میں عمران خان نہیں ہے ، ایسی سیاست کرنے کا کوئی فایدہ نہیں۔۔ pic.twitter.com/n3yVZYdoc7
مزید پڑھیں: سارہ انعام قتل کیس، ملزم شاہنواز کو سزائے موت کا حکم
جج ملک اعجاز آصف نے سرنڈر کرنے پر عبوری ضمانت ڈسپوز آف کر دی ۔ سابق ایم پی اے نے اس موقع پر کہا کہ سانحہ 9 مئی کی چیئرمین سمیت پوری پارٹی مذمت کر چکی امید ہے، ہمیں انصاف ملے گا۔ اس کیس میں اشتہاری کیا گیا، اب سرنڈر کر دیا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پر الیکشن لڑیں گے۔