سعودی شہزادے بندر بن محمد بن سعود الکبیر انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)الہلال فٹبال کلب کے سابق صدر اور سعودی شہزادے بندر بن محمد بن سعود الکبیر انتقال کر گئے۔
سعودی شاہی عدالت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہزادہ بندر بن محمد بن سعود الکبیر آل سعود انتقال کر گئے ہیں،ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائیگی۔
عاجل:
— الأحداث الرياضية (@NewsNow4Sports) December 13, 2023
وفاة رئيس نادي الهلال السابق الأمير بندر بن محمد. pic.twitter.com/I1OqC6Rr8B
شہزادہ طلال بن عبدالعزیز شہزادہ بندر کے بیٹے اور پہلے سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز کے پوتے تھے۔ وہ 1961 میں پیدا ہوئے، رائل سعودی ایئر فورس میں لیفٹیننٹ کرنل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا نے آٹو پائلٹ سسٹم کی خرابیوں پر 20 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں
شہزادہ بندر2004 سے 2012 تک سعودی انٹیلی جنس ایجنسی GIP میں اسسٹنٹ انٹیلی جنس چیف کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ 1996 سے 2000 تک الہلال فٹبال کلب کے صدر بھی رہے۔