(24نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے۔
انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمے دار پی ٹی آئی ہو گی۔ پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے۔ پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دہری اور منافقانہ پالیسی پر کاربند ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر کی کرسی خطرے میں،ایوان نمائندگان نے مواخذے کی منظوری دے دی
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سائفر میں عوام کو کچھ اور جبکہ تحقیقات میں کچھ اور کہا۔ پی ٹی آئی ملک میں آئینی بحران پیدا کر کے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے۔