(24 نیوز )بانی رکن پاکستان تحریک انصاف اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ آج ایسے افراد پارٹی کا حسہ ہیں جنہیں آئے جمعہ جمعہ 8 دن ہوئے ہیں اور وہ ہمیں پارٹی کارکن ماننے سے انکاری ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو میں بانی رکن پی ٹی آئی اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ آج تحریک انصاف کے وکلا کو دلائل دینے کا موقع دیا گیا ، آج بہت سارے ایسے قانونی نکات رکھے گے جو تضادات کا مجموعہ ہے ،پی ٹی آئی نے آئین سے انحراف کیا ہے ،ان کے الیکشن ہیں ہی متنازع میں پارٹی کا بانی رکن ہوں ،آج ایسے اشخاص پارٹی کا حصہ ہیں جو خود جمعہ جمعہ آٹھ دن پہلے پارٹی میں آئے ہیں ، آج وہ بھی ہمیں پارٹی کا رکن ماننے سے انکار کر رہے ہیں ۔
اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں ،ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کر رہے ہیں ،ہم پارٹی میں شفاف انٹرا پارٹی انتخابات چاہتے ہیں ،آج کیوں جمہوریت کمزور ہے ،قومی الیکشن کی طرح یہ انٹرا پارٹی الیکشن بھی ہمارا بنیادی حق ہیں ،ہم نے تحریک انصاف کو ایک رول ماڈل بنانا تھا ،اس کو اے ٹی ایم کے حوالے کیا گیا ،وکلا کے چھوٹے سے گروہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ ن کا کراچی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ