سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، پارلیمانی بورڈ اجلاس میں شرکت نہ کر سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی) سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگی جس کے باعث وہ پارلیمانی بورڈ اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، شہبازشریف کو زکام اور بخار ہوگیا، شہبازشریف کو ذاتی معالج نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا، شہبازشریف کی پارلیمانی بورڈ کی طویل میٹنگ اور تھکاوٹ کے باعث طبیعت ناساز ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا کراچی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ ,کون کون سے رہنما الیکشن لڑیں گے؟ اہم نام سامنے آگئے
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہبازشریف کو ذاتی معالج نے خوراک میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے، شہبازشریف طبیعت ناسازی کے باعث ساہیوال اور گوجرانوالہ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔