ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) روپے کا زور چلنے لگا ، انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 283.61 روپے سے کم ہوکر 283.51 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 284.50 روپے پر ہی برقرار ہےجبکہ دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں یورو 1.50 روپے مہنگا ہوکر 309 روپے، برطانوی پاونڈ 359 روپے پر برقرار، اماراتی درہم 20 پیسے اضافے سے 78.30 روپےاور سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 76 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 170 پوانٹس کے اضافے کے ساتھ 65 ہزار 450 کی سطح پر بند ہوا، مجموعی طور پر آج مارکیٹ میں 23 ارب روپے مالیت کے 98کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔