پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان میں جمادی الثانی 1445 ہجری کاچاند نظر آ گیا، وزارت مذہبی امور نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے ، اسلام آباد، پشاور، ملتان، اور دیگر علاقوں میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا،یکم جمادی الثانی 1445 ہجری کل 15 دسمبر بروز جمعہ کو ہو گی،یوم شہادت حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا 3جمادی الثانی بروز اتوار کو ہو گا،زونل رویت ہلال کمیٹی کا اعلان، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مدینہ المنورہ سے شریک ہوئے اور دعا کروائی۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی پر وکلا کے ایک گروہ کا قبضہ ہے ، اکبر ایس بابر