(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے لبرٹی پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ نے دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے مدت دو ہفتے کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی اور لائسنس کی تجدید کیلئے تاخیر کی شکایات پر ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی خدمت مرکز کے داخلی راستے پر ہجوم دیکھ کر رک گئے اور باری باری وہاں موجود لوگوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے لائسنس اور لرنر کیلئے آنے والے شہریوں سے بات چیت کی اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔
ایک نوجوان کی طرف سے سردی کی نشاندہی پر وزیراعلیٰ نے خدمت مرکز کے باہر انتظار کیلئے کنوپی اور انگیٹھی لگانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ نے پولیس خدمت مرکز کے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ 25 دسمبر سے خدمت مرکز کا وزٹ کرنے والے شہری پیشگی ٹائم لے سکیں گے جبکہ لائسنس اور لرنر کی اپیلی کیشن اینڈرائڈ اور ایپل پر جلد انسٹال کرنے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری ویب سائٹ کے ذریعے بھی لائسنس اور لرنر بنوا سکتے ہیں۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او اور دیگر حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔