(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن کروانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) کا تقرر کر دیا گیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر وز کی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی، ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ الیکشن شیڈول سے پہلے ضروری ہے، ٹریننگ ضروری ہے تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجراء اور وصول کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی پر وکلا کے ایک گروہ کا قبضہ ہے ، اکبر ایس بابر
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی آر اوز اور آر اوز کے تقرر کو چیلنج کیا، ڈی آر اوز اور آر اوز کی تقرری کی معطلی کے بعد کی صورتحال پر غور کیا، جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ موجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو کسی طور ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔