قیامِ امن کیلئے عوامی اعتماد کی حامل مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امن کے قیام کیلئے عوامی اعتماد کی حامل مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، انتخابات کے بروقت انعقاد سے انتشار اور دہشتگردی پھیلانے والے عناصر ناکام ہوں گے۔
بٹگرام میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوئی، سابقہ سبھی صاحبانِ اقتدار کی کارکردگی صفر ہے، موجودہ انتخابات میں ان کے پاس کوئی بیانیہ نہیں، یہ مزید باریاں چاہتے ہیں، کارکردگی بتائیں۔
اس موقع پر سابق امیدوار ایم این اے سعید احمد خان اور ملکال قبیلے کے سربراہ محمد عالم نے ہزاروں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سراج الحق نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے جوانوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کروائی۔
یہ بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن کا کراچی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ سالہا سال سے ملک لوٹا جارہا ہے، ایک ہی ٹولہ نسل در نسل عوام کا خون چوس رہا ہے، انصاف اور احتساب مذاق بن کر رہ گیا، مہنگائی اور بدامنی کے عفریت سے ہر شہری پریشان ہے، قوم سے دھوکہ کرنے والوں کو موجودہ الیکشن میں حساب دینا ہوگا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کے تسلسل کو توڑے بغیر بہتری ممکن نہیں، ووٹ کی طاقت سے اسلامی انقلاب لائیں گے، جماعت اسلامی عام آدمی اور پڑھے لکھے نوجوان کو اسمبلیوں میں لے جانا چاہتی ہے، ملک خاندانوں اور مافیاز کی بجائے جمہور کی حکمرانی سے آگے بڑھے گا۔