(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکمنامے کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کا 23 اکتوبر کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے،فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی مشروط اجازت ہوگی،103 افراد کے ٹرائل کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا،جسٹس مسرت ہلالی نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی مخالفت کی،کیس کی کاروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستوں کا معاملہ آئندہ سماعت پر دیکھا جائے گا،انٹرا کورٹ اپیلوں میں شامل تمام فریقین کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے،کیس کی آئندہ سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :لنڈابازار بھی غریب کی پہنچ سے دور، سردی کیساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی اضافہ