بھارتی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

Dec 14, 2024 | 09:03:AM
 بھارتی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز)کراچی ایئرپورٹ پر دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی پرواز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائن کی پرواز دہلی سے جدہ جا رہی تھی اور جب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئی تو ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد پائلٹ نے میڈیکل ایمرجنسی کے طور پر فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے پر بھارتی طیارے کے پائلٹ نے طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا جس کے بعد کراچی ایئرپورٹ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے مسافر کا طبی معائنہ کیا۔