عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ 20 جنوری سے پہلے متوقع ہے، سینیٹر بشریٰ انجم 

Dec 14, 2024 | 09:16:AM
عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ 20 جنوری سے پہلے متوقع ہے، سینیٹر بشریٰ انجم 
کیپشن: ڈاکٹرعافیہ صدیقی ، سینیٹر بشریٰ انجم 
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی، 20جنوری سے پہلے رہائی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی۔

سینیٹر بشریٰ انجم نے نجی ٹی وی سے  گفتگو میں کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عافیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے کی ملاقات ہوئی، امید ہے امریکی حکومت  20 جنوری سے پہلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی۔