نصرت فتح علی خاں کا "چین آف لائف" 2024ء کامقبول ترین البم قرار
1990 کے دوران ریکارڈ کی گئی چارقوالیوں پر مبنی آڈیو البم ستمبر 2024 میں ریلیز ہوا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لیجنڈموسیقار و گلوکار نصرت فتح علی خان کے انتقال کے 27 سال بعد ستمبر 2024ء میں ریلیز کیے گئے ان کے البم کو برطانوی اخبار نے سال 2024 کا مقبول ترین البم قراردے دیا۔
نصرت فتح علی خان کے انتقال کے بعد ستمبر 2024 میں ان کا چار قوالیوں پر مبنی آڈیو البم "چین آف لائف"ریلیز کیا گیا تھا، مذکورہ قوالیاں 1990ء کے دوران ریکارڈ کی گئی تھیں،یہ البم ریئل ورلڈ ریکارڈنگز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا اور کمپنی نے اسی نام سے نصرت فتح علی خان کی زندگی پر مختصر دستاویزی فلم بھی ریلیز کی تھی۔
برطانوی اخبار "دی گارجین"نے سال 2024 کے دنیا بھر کے مقبول ترین میوزک البمز کی فہرست جاری کی ہے جس میں اخبار نے 10 البمز کو شامل کیا ہے،اس فہرست میں شامل کیے گئے 10 میں سے دو میوزک البمز کا تعلق پاکستان سے ہے،جہاں نصرت فتح علی خان کے البم کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے تو وہیں پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کے البم کو بھی چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران اشرف کی سلورسکرین پرواپسی،فلم "کٹر کراچی"کا ٹریلرجاری
برطانوی اخبار کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پوئجی ننت دسویں، ڈی جے نویں،گناویاآٹھویں،مالکولم ساتویں،عروج آفتاب چھٹے،بزوکی پانچویں،لارڈ اسپائک ہارٹ چوتھے،فبیانو تیسرے،اسپرانزادوسرے اورنصرت فتح علی خان کاالبم" چین آف لائف "پہلے نمبرپر ہے۔