PSL، غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

Dec 14, 2024 | 09:58:AM

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کیلئےغیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ  ٹریڈ ونڈو کیلئے رجسٹریشن کے عمل کو کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے اپنے فرنچائز مالکان، تجارتی شراکت داروں اوراسٹیک ہولڈرز کیساتھ مل کر ہم نے ایک طویل اور کامیاب سفر کا آغاز کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی 10 واں سیزن سب کیلئے مزید جوش و خروش لانے کا وعدہ کرتا ہے اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیم شائقین کو بے مثال تجربات فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری جبکہ  کیٹگری کی تجدید کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا، پی ایس ایل 8 اپریل سے 19 مئی 2025 کے درمیان شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے مسلمان کرکٹر    نےاپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنا دی

مزیدخبریں