11 اشیاء کی قیمتیں کم،18 میں اضافہ

Dec 14, 2024 | 10:16:AM
11 اشیاء کی قیمتیں کم،18 میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 3.71 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 12 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 11 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔گذشتہ ہفتہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 3.58 فیصد، ٹماٹر 3.10 فیصد، انڈے 2.14 فیصد، لہسن 1.58 فیصد، دال چنا 1.19 فیصد، اری چاول 0.75 فیصد، دال ماش 0.59 فیصد، آٹا 0.58 فیصد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

18 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، چکن کی قیمت میں 3.80 فیصد، اڑھائی بناسپتی گھی 2.27 فیصد، کیلا 1.99 فیصد، آلو 1.93 فیصد، سرسوں کا تیل 1.07 فیصد، پانچ لٹر کوکنگ آئل 0.98 فیصد، واشنگ سوپ 0.80 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 0.52 فیصد، انرجی سیور 0.31 فیصد، ایل پی جی 0.28 فیصد اور سگریٹ کی قیمت میں 0.26 فیصد کا اضافہ ہوا۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔