لیجنڈزدلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ
دونوں گھروں کی بحالی کیلئے 200 ملین روپے کاتخمینہ جوورلڈ بینک فراہم کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈز اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی پشاور میں واقع حویلیوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کرلیا۔
ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں گھروں کی بحالی کے لئے ورلڈ بینک پیسے فراہم کرے گا اور گھروں کی بحالی کے لئے 200 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالصمد کاکہناہے کہ منصوبہ کائٹ پراجیکٹ کے تحت مکمل کیا جائے گا،منصوبے پر آئندہ 4 ماہ میں کام شروع کیا جائے گا،دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر میں ان کی زندگی سے جڑی چیزیں بھی رکھی جائیں گی۔
ڈائریکٹر آرکیالوجی کے مطابق منصوبے سے پاکستان اور بھارت کی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا جبکہ گھروں کی بحالی مکمل ہونے کے بعد انہیں عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔