ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد , خشک رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
ہنزہ میں پارہ منفی 18، استور میں منفی 17 ڈگری تک گرگیا جبکہ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری اور کوئٹہ میں کم سے کم ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی ریکارڈ کی گئی ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں پارہ 4 ، لاہور اور پشاور میں 7 ریکارڈ کیاگیا۔
کراچی میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجۂ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج کم سے کم درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہے جبکہ اندرونِ بلوچستان اور شمال مشرقی اضلاع میں بھی موسم شدید سرد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادیٔ کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 5، سبی میں 5 اور نوکنڈی میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔