سول نافرمانی تحریک ملک دشمنی: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔
اسے بھی پڑھیں:چین میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں سٹیٹ ڈنر
وفد سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کی وجہ سے جمہوریت کے خلاف کام کرنے والے عناصر کا راستہ بند کردیا۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ آئینی بینچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے۔