موٹر سائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف جاری صرف ایک روز باقی رہ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) موٹر سائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف جاری صرف ایک روز باقی رہ گیا ،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی میں تیزی آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا، ترجمان کے مطابق 7ہزار 500شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،10ہزار 350 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کیلئے رجسٹریشن جبکہ 10ہزارسےزائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی ہے۔
دوسری طرف 2ہزار شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے ،50سے زائد شہریوں نے گمشدہ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا،ایک ہی روز میں موٹر سائیکل کا لرننگ ،ریگولر لائسنس بنوانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے جبکہ16دسمبر سے موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا۔
اسے بھی پڑھیں:انڈس موٹر کا پاکستان میں 16 سے 31 دسمبر تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان