مظفرگڑھ: ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،4 افراد جاں بحق ،12 زخمی

Dec 14, 2024 | 12:01:PM
مظفرگڑھ: ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،4 افراد جاں بحق ،12 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں کے قریب تیز رفتار مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12  شدید زخمی ہوگئے۔

 مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں کے قریب تیز رفتار ویگن ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد دوکان میں جاگھسی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 شدید زخمی ہوگئے، مسافر ويگن کوٹ ادو سے ملتان جا رہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر دکان میں گھس گئی تھی، زخمی مسافروں کو کوٹ ادو اور سنانواں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔