سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،ہفتہ واراپ ڈیٹ سامنے آگئی

Dec 14, 2024 | 12:40:PM
سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،ہفتہ واراپ ڈیٹ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا)پاکستان  سٹاک ایکسچینج کی جانب سے ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی،سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔

بازارِ حصص میں اس کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا ہے جہاں 100 انڈیکس 5 ہزار 247 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 301 پر بند ہوا ہے، کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7 ہزار 546 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا،  شیئر مارکیٹ میں 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 172 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 7 ہزار 625 رہی، سٹاک ایکسچینج میں اس ایک ہفتےمیں 6.81 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جہاں کاروبار کی مالیت 302 ارب روپے رہی، پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 732 ارب بڑھ کر 14 ہزار 587 ارب روپے ہوئی ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے  کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ہفتہ وار 10 پیسے بڑھ کر 278.10 روپے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ہفتہ وار 12پیسے کے اضافے سے 279.07 روپے جبکہ یورو 2 روپے کی کمی سے 291.66 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاؤنڈ 3 روپے 4پیسے کی کمی سے 351.90 روپے کا ہوگیا، یو اے درہم 76 روپے پر برقرار، سعودی ریال 5 پیسے کے اضافے ںسے 74.25 روپے کا ہوگیا۔