بس بہت ہوگیا، اب ملک کو بہتری کی جانب بڑھانا چاہئے: بیرسٹر گوہر

Dec 14, 2024 | 12:40:PM
بس بہت ہوگیا، اب ملک کو بہتری کی جانب بڑھانا چاہئے: بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بس بہت ہو گیا، اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا،گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے، مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک سٹیج سے قبل رابطہ ختم ہو گیا،بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، تمام مقدمات جعلی ہیں،دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی،  احتجاج کے لیے مظاہرین ابھی بیٹھے نہیں اور شیلنگ شروع کر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: توڑ پھوڑ کا کیس،اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع