پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین

Dec 14, 2024 | 12:49:PM

 (24نیوز)وفاقی وزیر برائے صنعتی پیداوار و رہنما مسلم لیگ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے جو شرائط رکھی ہیں وہ سمجھ سے بالاتر ہیں۔

شیخوپورہ میں واٹر فلٹریشن سکیم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی شرائط پر عمل کرنا ممکن نہیں، پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک میں عوام ساتھ نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی سب کچھ ہوتا ہے تو وہی قصوروار ہیں، رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے حوالے سے عدالتیں آزاد ہیں امید ہے قانون کے مطابق فیصلہ دیں گی۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی میں کسان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کی کسان دشمن پالیسیوں نے زراعت کو شدید نقصان پہنچایا، کسانوں کی بہتری کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے، ٹریکٹر کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت 10 لاکھ روپے تک سبسڈی دے رہی ہے۔ 

مزیدخبریں