سندھ حکومت کا بند سکول کھولنے کا فیصلہ

Dec 14, 2024 | 14:49:PM

(آزاد نہڑیو)سندھ حکومت کا تعلیم کے فروغ کےلئے احسن اقدام، ایس ٹی آر پالیسی کے تحت بند سکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بند سکولوں کو کھولنے کیلئے کمر کس لی،طلبہ اور اساتذہ کے تناسب سے سکول کھولنے کی تیاریاں شروع کر دیں،صوبے کے تمام سکولوں میں ریفارمزلانے کیلئے شاگردوں ، اساتذہ کےریشو کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کر لیا جبکہ تمام اضلاع کے الگ الگ اجلاس طلب کرنے کے ساتھ شیڈول بھی جار ی کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق حیدرآباد ڈویژن کے دو الگ، الگ اجلاس 16 دسمبر کو ہونگے ،میرپورخاص، شہید بینظیر آباد ڈویژن کا اجلاس 16 دسمبر کو شام تین بجے طلب کیا گیا ہے،کراچی ڈویژن کا اجلاس منگل کو صبح دس بجے ہوگا،سکھر ڈویژن کا اجلاس 17 دسمبر منگل کو 12 بجے،لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس منگل کو شام تین بجے ہوگا،تمام اجلاس کراچی میں ہونگے۔

مزید پڑھیں:موسم سرما:طلبا کی مو جیں،بلوچستان میں اڑھائی ماہ  کی چھٹیاں،نوٹیفکیشن جاری

دوسری طرف سٹوڈنٹ، ٹیچرز ریشو کمیٹی اساتذہ اور طلبہ کی تعداد کا تعین کرے گی،تیس سٹوڈنٹس پر ایک استاد تعینات ہوگا،سو طالب علموں کےلئے تین اساتذہ تعینات ہونگے،جہاں اساتذہ کم ہیں وہاں ریشو کے لحاظ سے تعیناتی ہو گی،جہاں اساتذہ گنجائش سے زائد ہیں وہاں سے تبادلہ کردیا جائے گا،اضافی اساتذہ بند سکولوں میں تعینات کئے جائیں گے،بھرتیوں کے بعد تعیناتیوں کے منتظر ٹیسٹ پاس اساتذہ کو فروری 2025 سے تعینات کرکے تمام بند سکول کھول دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں