برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کا راج 

Dec 14, 2024 | 14:57:PM
برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کا راج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )  آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے تیسرے ٹیسٹ  کے پہلے روز بارش کا راج رہا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے 13.2 اوورز میں بغیر کوئی نقصان کے 28 رنز بنائے۔

بارڈر   گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ  میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کرپہلے باؤ لنگ کا فیصلہ کیا۔

 بھارتی باؤلر  کے سامنے آسٹریلیا کے اوپنر نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے 28 رنز بنائے تھے کہ بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال  دیا جس کے میچ کو  روک دیا گیا ۔

یاد رہے 5 ٹیسٹ میچوں  کی سیریز میں 1-1سے برابر ہے۔