ہمیلٹن ٹیسٹ،نیوزی لینڈ نےانگلینڈکیخلاف پہلےروز9وکٹوں پر315رنز بنالئے

Dec 14, 2024 | 15:17:PM
ہمیلٹن ٹیسٹ،نیوزی لینڈ نےانگلینڈکیخلاف پہلےروز9وکٹوں پر315رنز بنالئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: کرک انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والے سیریز کے  تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے روزکے اختتام پر 9 وکٹ پر 315 رنزبنا لئے۔

ہمیلٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بلیک کیپس کے 105رنز کے آغاز کے باوجود انگلش باؤلر کی شاندار باؤلنگ پر نیوزی لینڈ  کی 6 وکٹیں اگلے 107 رنز پر گر گئیں۔

کپتان ٹام لیتھم63 اور ول ینگ نے 42 رنز کی اننگزکھیلی، کین ولیمسن 44،رچن رویندرا 18،ڈیرل مچل 14 اور ٹام بلنڈل 21 رنز بنا سکے۔انگلینڈ کی جانب  سے میتھو پوٹس اور اٹکنسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں ۔

 یاد رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کےخلاف 2-0 کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے ۔